'حلیمہ سلطان' کی پاکستانی کھانوں میں پسندیدہ ڈش کونسی

'حلیمہ سلطان' کی پاکستانی کھانوں میں پسندیدہ ڈش کونسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں  حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا رکرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک کی مقبولیت دیگر اداکارؤں کی نسبت زیادہ ہے،اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اس وقت پاکستانی کیو موبائل، جاز فور جی کی برانڈ ایمبیسڈر بن چکی ہیں،پاکستانی کھانوں میں اداکارہ نےبریانی کو اپنی نمبر ون ڈش قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی تُرک اداکارہ اسراء بلجیک سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظر آتی ہیں، حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ مختلف پاکستانی کھانے چکھ رہیں ہیں اور اپنے ردعمل کا اظہار کررہیں ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ترک اداکارہ نے مختلف ڈیشز کا ذائقہ چکھا۔

کھانے کے ساتھ ساتھ کچھ میں مرچیں زیادہ لگیں، چکن کڑاہی کھانے کو دی جس کو کھاتے ہی اداکارہ کانوں سے دھواں نکلنے لگ گیا انہوں نے کہا اس میں بہت مرچی ہے میں رونے والی ہوں۔ گول گپے اور دال چاول بھی پیش کئے گئے، گول گپے کھاتے مرچیں لگیں کہ انہوں نے فوراً پانی کا گلاش مانگا۔

ترک اداکارہ کومیٹھے میں کھانے کیلئے جلیبی دی گئی، اسے چکھنے کے بعد انہوں نے خوشی سے کہا واہ یہ تو میٹھا ہے،بعد ازاںپاکستانی ڈش بریانی پیش کی گئی ،بریانی کھانے کے بعد اداکارہ نے کہا کہ اب پتہ چلا کیوں یہاں کی بریانی بہت مشہور ہے، یہ تو بہت مزیدار ہے، مجھے بہت پسند آئی ہے، میرے خیال میں یہ میری پسندیدہ ترین ڈش ہے، بالکل یہ میری نمبر 1 ڈش ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer