(سٹی42)ہفتےکےآخری کاروباری روز صرافہ مارکیٹ میں سوناسستا ہوگیا،خالص 24قیراط فی تولہ سونا1لاکھ17ہزار300روپےکاہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روزصرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کی کمی دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ سے سونے کی شوقین خواتین نے خوشی کا اظہار کیا،کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں1200 روپےفی تولہ کمی ہوئی جبکہ خالص 24قیراط فی تولہ سونا1لاکھ17ہزار300روپےکاہوگیا،22قیراط فی تولہ سونےکی قیمت 1لاکھ7ہزار525روپے ہوگئی،چاندی کی فی تولہ قیمت 1380روپے مقرر ہوئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 50ڈالرکی کمی سے1935ڈالر فی اونس ہو گئی۔
گزشتہ دنوں لاہور کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا، سوموار کے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتیں 1100 روپے فی تولہ بڑھ گیئں جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 19 ہزار 600 روپے کا ہوگیاتھا اور بایئس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 9 ہزار 358 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح اکیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 387 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 1960 ڈالر کا ہوگیاتھا۔
جیولرز برادری کا کہنا تھاکہ عالمی سرمایہ کار دیگر شعبوں کے مقابلے میں سونے کی تجارت پر سرمایہ کاری کو زیادہ محفوظ تصور کررہے ہیں۔ اس لئے سونے کی خریداری کا رجحان بڑھا ہے جس کے باعث بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہوا ہے۔