ہمایوں سعید کی حکومت سے مدد کی اپیل

ہمایوں سعید کی حکومت سے مدد کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اداکارو پروڈیوسر ہمایوں سعید نے حکومت سے مدد کی اپیل کردی ،کہتے ہیں  اگر پاکستانی حکومت مالی طور پر سپورٹ کرے تو ہم بھی ’’ ارطغرل‘‘ جیسا ڈراما بنا سکتے ہیں۔

 
ہمایوں سعید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک نجی چینل کے میزبان سے ڈرامہ سیریل ’’ ارطغرل غازی‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ میزبان نے ہمایوں سعید سے پوچھا کہ ’’ ارطغرل‘‘ ڈرامہ جس طرح سے پاکستان میں پسند کیا گیا اس کے بعد کیا اب ہماری انڈسٹری بھی سوچ رہی ہے اسلامی تاریخ پر اسی طرح کے مزید ڈرامے بنانے کے بارے میں۔اس سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا اگر ہماری انڈسٹری ’’ ارطغرل‘‘ جیسے ڈرامے بنانے کے بارے میں نہیں سوچ رہی تو سوچنا چاہئے اور ہمیں اس طرح کے ڈرامے بنانے چاہئیں۔

View this post on Instagram

#HumayunSaeed said, Turkish production house made #DirilişErtuğrul with the financial help of Turkish government. If our government support us or any other producer, we could do it as well. Guys what do you think about it. Can we make a drama like Ertugrul in Pakistan? VC Samaa TV @saeedhumayun @trtertugrulptv @ertugrul_ghazi_urdu . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . #AyezaKhan #aimankhan #MinalKhan #mehwishhayat #fahadmustafa #bolentertainment #ahmadshah #ptv #ptvhome #bhaeehazirhai #psl #HiraMani #haniaaamir #ferozekhan #BilalAbbasKhan #jalan #sonyahussyn #mohabbattujhealvida #ishqiya #ramshakhan #sanajaved #Meharposh #iqraaziz #kubrakhan #NaimalKhawar #sabaqamar #sarahkhan #ertuğrulgazi

A post shared by pakcelebz (@pakcelebz_official) on

ہمایوں سعید نے کہا پہلے ہمارے یہاں اسلامی تاریخ پر مبنی ڈرامے بنتے تھے  جیسے ’’ ٹیپو سلطان‘‘، ’’ بابر‘‘ اور ’’ محمد بن قاسم‘‘ وغیرہ بنے، تاہم انہیں بنے ہوئے بہت عرصہ ہوگیا ہے اور یہ تقریباً 30 ، 40 سال پرانی بات ہے۔ لیکن آج کے دور میں پروڈکشن کا معیار جہاں پہنچ گیا ہے اس میں بہت بڑی لاگت کے ڈرامے بنتے ہیں اور پروڈکشن ہاؤسز کو مالی سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہمایوں نے کہا اگر میں ’’ ارطغرل‘‘ جیسا ڈراما بنانا چاہوں تو میں کوشش کرسکتا ہوں لیکن اکیلے اس طرح کے ڈرامے نہیں بنا سکتا۔ ڈراماسیریل ’’ ارطغرل‘‘ کو بھی بنانے میں ترک حکومت نے سپورٹ کی تھی۔ لہذا اگر ہماری حکومت بھی ہماری مالی طورپر سپورٹ کرے اور صرف میری ہی نہیں بلکہ کسی اور اچھے پروڈیوسر کی مدد کرے اور کرنی بھی چاہئے تاکہ ہم بھی اس قسم کی پروڈکشن کرسکیں۔

 یاد رہے ’’ ارطغرل غازی ‘‘ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پاکستان میں دیکھا جارہاہے، اس ڈرامے میں مرکزی کردار ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان نے ادا کیا ہے جبکہ دیگر اداکار بھی زبردست کردار ادا کیا۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer