ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معاشی مشکلات ،چین نے ایک بار پھر بہترین دوستی کا ثبوت دیدیا

معاشی مشکلات ،چین نے ایک بار پھر بہترین دوستی کا ثبوت دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ بیجنگ سے واپس پہنچتے ہی چین نے بہترین دوست ہونے کا ثبوت دیدیا ۔

چین نے پاکستان کو بینک میں رکھے ایک ارب ڈالر بجٹ سپورٹ کی مد میں استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے اور اس اجازت کے بعد حکومت کو بینکنگ اور نان بینکنگ اداروں سے مقامی طور پر 165 ارب روپے سے 169 ارب روپے قرض لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔


ذرائع کا کہنا تھا کہ چین نے بجٹ ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک ارب ڈالر کو روپے کے برابر استعمال کرنے کی اجازت دی ہے، اس ضمن میں جب وزارت خزانہ کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ چین کی جمع کی گئی رقم سرکاری قرضہ ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت پاکستان کو پاکستانی روپے میں یہ رقم موصول ہوگی۔ چین نے اسٹیٹ بینک میں سب سے زیادہ رقم جمع کرائی ہے تاکہ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوسکیں۔

فی الحال پاکستان کے غیر ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر 19.6 ارب ڈالرز ہیں جس میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس 12.6 ار ڈالرز ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7.01 ارب ڈالرز ہیں، شرح سود میں کمی سے شرح مبادلہ پر دباؤ بڑھا ہے، اس لیے آنے والے دنوں میں درآمدات میں اضافے کے خدشات ہیں جو عدم توازن کا سبب بن سکتا ہے۔ماہر اقتصادیات ڈاکٹر اشفاق حسن خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک کو شرح سود کم کرنے پر مجبور کیا جس سے قرضوں میں 200 سے 300 ارب روپے کی کمی ہوئی۔

یاد رہے چینی صدر شی جن پنگ نے ایک مرتبہ پھر اپنے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین مشترکہ مستقبل کیلئے پاکستان کیساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔اس عزم کا اظہار چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجے گئے اپنے خصوصی خط میں کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان اور چین علاقائی امن وترقی کی رفتار برقرار رکھنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ چین علاقے کے ملکوں میں مشترکہ تعاون بڑھانے کیلئے پاکستان کیساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer