ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریو‍ں کے لئے بری خبر

لاہوریو‍ں کے لئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نےنیا فنانشل ماڈل تیار کرلیا،،پنجاب حکومت پرمالی دباو کم کرنے کے لیےلاہوریو‍ں سےصفائی فیس کی مد میں ساڑھے 8 ارب روپےاکٹھے کیےجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی گیس پانی کے بعد اب صفا ئی کا بھی بل آئے گا، پنجاب حکومت نےصفائی ستھرائی چارجز گھر گھر سے وصولی کا فیصلہ کرلیا،ایل ڈبلیو ایم سی کا نیا فنا نشل ماڈل تیار ہوگیا، مہنگائی کے مارے لاہوریوں پر ماہانہ بوجھ ڈال کر حکومتی خزانے کوسالانہ ساڑھے آٹھ ارب کا ریلیف دیا جائیگا،وصولی بجلی کے بلوں کے ذریعہ ہوگی، بدلے میں کوڑا گھروں سے اٹھانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سےلاہور میں صفائی کےموجودہ نظام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کے لئے کنسلٹنٹ کو صفائی کا نیا ماڈل تیار کرنے کی ذمہ داری دی گئی،ذرائع کے مطابق نئے مجوزہ نظام کے تحت اب صارفین کےگھروں سےکوڑا اٹھایا جائےگا،جس کے عوض ان سے ماہانہ فیس وصول کی جائےگی،نئے فنانشل ماڈل کے تحت پنجاب حکومت پرمالی دباو کم کرنے کے لیےایل ڈبلیو ایم سی لاہوریوں سےصفائی فیس کی مد میں ساڑھے8 ارب روپے وصول کرے گا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ اس اقدام سے  پنجاب حکومت پر مالی بوجھ کم ہو کر صرف 6 ارب روپےتک رہ جائے گا،اس وقت پنجاب حکومت ایل ڈبلیو ایم سی کو14 ارب روپےادا کررہی ہے،صارفین سے صفائی فیس کی وصولی بجلی کےبلوں کے ذریعے کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer