محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر گرفتار 

محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کو گرفتار کرلیا گیا، زرئع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اداکار گلوکار محسن عباس حیدر اور اداکارہ ماڈل نازش جہانگیر کو 21 اگست 2020 جمعہ کو کراچی میں گرفتار کیا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق ، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے ان دونوں کے خلاف شواہد اکٹھا کیے جانے کے بعد ، محسن عباس اور نازش جہانگیر دونوں سے بلیک میلنگ، ہراساں کرنے، جعلی تصاویر اور ویڈیوز کے الزامات کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔

ایف آئی اے نے محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کے ذریعہ دائر شکایت پر کارروائی کی ہے جو اپنے شوہر اور اس کی نام نہاد گرل فرینڈ کے بارے میں شدید اور سنجیدہ شکایات کے ساتھ میڈیا پر آئیں۔

واضح رہے کہ محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے 20 جولائی کو اپنے شوہر پر گھریلو تشدد اور شادی شدہ ہونے کے باوجود افیئرز چلانے کا الزام عائد کیا تھا،   فاطمہ سہیل نےاس کیخلاف تھانہ ڈیفنس میں درخواست دی تھی جس میں فاطمہ سہیل نے کہا تھا کہ محسن عباس نے کھلے عام نازش جہانگیر نامی خاتون سے ناجائز تعلقات استوار کیے اور سرعام اس کو گھر لے کر آتا رہا۔

فاطمہ سہیل نے محسن عباس پر پیسوں کی ہیرا پھیری کا بھی الزام لگایا تھا، 29 اگست کو  تفتیشی رپورٹ میں معروف اداکار محسن عباس کو اہلیہ فاطمہ سہیل کو دھمکیاں دینے کا قصور وار قرار دیا گیا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer