پنجاب فلم سنسر بورڈ چیئرمین کی راہ تکنے لگا

پنجاب فلم سنسر بورڈ چیئرمین کی راہ تکنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) آٹھ ماہ گزر گئے پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی نہ ہوسکی، سنسر بورڈ بغیر چیئرمین کے چلنے سے معاملات متاثر ہونے لگے۔

آٹھ ماہ قبل سابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پنجاب فلم سنسر بورڈ کو تحلیل کرتے ہوئے چیئرمین شعیب بن عزیز کو عہدے سے ہٹا دیا تھا، صوبائی وزیر نے نئے بورڈ کا اعلان کرنا تھا جبکہ آٹھ ماہ گزر گئے ہیں نہ تو چیئرمین پنجاب فلم سنسر بورڈ کی تعیناتی ہوسکی ہے اور نہ ہی نیا بورڈ بن سکا۔ پنجاب فلم سنسر بورڈ کو اب صرف سیکرٹری ہی چلا رہا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے چیئرمین اور نئے بورڈ ممبران کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوائی ہوئی ہے لیکن دو ماہ گزر گئے تاحال وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی سمری پر دستخط نہیں کئے۔