پی آئی اے کی لندن سے لاہور آنیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

پی آئی اے کی لندن سے لاہور آنیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: پی آئی اے کی لندن سےلاہور آنے والی پرواز پی کے758 میں مسافر کی طبیعت اچانک خراب، طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر ماسکو ایئرپورٹ اتارا گیا، خاتون مسافر کو طبی امداد دینے کے بعد پرواز لاہور ایئرپورٹ پہنچی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستانی نژاد اطالوی مسافرشہنازاخترکو دوران پرواز دل کےعارضے کی شکایت ہوئی، عملے نے شہناز اختر کوابتدائی طبی امداد فراہم کی مگرطبیعت زیادہ خراب ہونے پر کیپٹن خالد انور نے طیارے میں موجود ڈاکٹروں سے مدد طلب کی، تینوں ڈاکٹرزکی متفقہ رائے پر کیپٹن نے نہایت مہارت سے طیارے کو نزدیکی ایئر پورٹ ماسکو پر اتارا۔

ماسکو ایئرپورٹ پر فوری اور موثر رابطے کے باعث خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ماسکو میں دو گھنٹے کے وقفے کے بعد طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 15۔4 پرلاہور کے لئے روانہ ہوا، ماسکو سے روانگی پرمسافرکی طبیعت سنبھلنے اورخطرے سے مکمل طور پر باہر ہونےکی اطمینان بخش اطلاعات موصول ہوئیں۔

ترجمان کے مطابق مسافر خاتون کےگھر والوں کولاہور میں مطلع کردیا گیا ہے، پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک اور ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز کیپٹن عزیرخان نے کیپٹن خالد انور اور عملے کوتعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

Shazia Bashir

Content Writer