صدر کیلئے کوئی امیدوار نامزد نہیں ہوا: سراج الحق

صدر کیلئے کوئی امیدوار نامزد نہیں ہوا: سراج الحق
کیپشن: City42 - Siraj ul Haq
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ صدر کیلئے کوئی امیدوار نامزد نہیں ہوا، صدر کیلئے سب اپنی اپنی رائے دے رہے ہیں، کوشش ہے کہ ایک صدارتی نام پر سب متفق ہوجائیں۔

سیںٹر سراج الحق نے نماز عید جامع منصورہ میں پڑھائی۔ جامع منصورہ میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حقیقی احتساب قوم کا مطالبہ ہے اور احتساب کرتے وقت یہ نہیں دیکھنا ہوگا کہ کوئی اپوزیشن میں ہے یا حکومت میں، جس نے بھی قوم کا پیسہ ہڑپ کیا ہے اس سے پائی پائی وصول کی جانی چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط ہو اور قانون کی حکمرانی ہو اور عوام کی مشکلات ختم ہوں۔

 سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے گائے کی قربانی کی۔

Sughra Afzal

Content Writer