ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی/سر گنگا رام ہسپتال میں ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی/سر گنگا رام ہسپتال میں ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی / سر گنگا رام ہسپتال کے مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کےویژن کے مطابق جدید ڈے کیئر سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

  تقریب کا انعقاد وومن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سےشعبہ پریونٹو پیڈیاٹرکس کی سربراہ پروفیسر رمیضہ کلیم کی زیرِ نگرانی کیا گیا، تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کی۔

پروفیسر خالد مسعود گوندل  نے اس موقع پروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مثالی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی خدمات کو بھی سراہا، انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تعلیمی اداروں میں اس نوعیت کی سہولیات کی اہمیت پر زور دیا اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی نمایاں کارکردگی سے شرکاء کو آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک روشن مثال ہے۔
پارلیمانی سیکرٹری وومن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سلمیٰ سعدیہ تیمور نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر وومن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب طارق خان نیازی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی سلمیٰ سعدیہ تیمور نے خواتین کو بااختیار بنانے اور ایسے سازگار ماحول کی فراہمی کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا جو خواتین کو پیشہ ورانہ اور خاندانی ذمہ داریوں میں توازن قائم کرنے میں مدد فراہم کرے، انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت اب تک 361 ڈے کیئر سینٹرز قائم کیے جا چکے ہیں، یہ منصوبہ وومن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب کی سرپرستی میں جاری ہے، جس کا مقصد سرکاری سطح پر معیاری ڈے کیئر سہولیات کی فراہمی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پروفیسر خالد مسعود گوندل نہ صرف ایک ممتاز معالج بلکہ پاکستان کے سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ایک باوقار شخصیت کے مالک ہیں۔

 اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،بعد ازاں ایک اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں پروفیسر بلقیس شبیر نے یونیورسٹی کی حالیہ کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی، تقریب میں پرنسپل پروفیسر عبدالحمید ،ڈینز، فیکلٹی ممبران اور عملے کے دیگر اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے مہمانِ خصوصی سمیت دیگر مہمانوں میں اعزازی سووینیئرز تقسیم کیے۔