ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علاقائی کشیدگی کے باوجود پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرگرمیاں جاری

علاقائی کشیدگی کے باوجود پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرگرمیاں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: علاقائی کشیدگی کے باوجود پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرگرمیاں جاری ایس ای سی پی کی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دو نئی کمپنیوں کی لسٹنگ کی منظوری دیدی گئی۔

ایس ای سی پی کے مطابق ستارہ پیٹرولیم 168 ملین حصص بک بلڈنگ کے ذریعے فروخت کرے گی جبکہ ایل ایس ای سپیک ون کے آئی پی اوز کی منظوری دے دی گئی ہےرواں مالی سال میں سٹاک مارکیٹ میں آئی پی اوز کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہےستارہ پیٹرولیم کے 75 فیصد حصص ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کیلئے مختص ہونگے اور 25 فیصد حصص رٹیل سرمایہ کاروں کیلئے جائیں گے۔

ایس ای سی پی حکام نے بتایا کہ ایل ایس ای سپیک ون کا آئی پی او 5 ملین حصص پر مشتمل ہےکمپنی تین سال میں ایکوزیشن اورسرمایہ کاری کے منصوبوں پر کام کرے گی جبکہ سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری سے قبل پراسپیکٹس کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔