ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر توانائی کی زیر صدارت اہم اجلاس،نئی ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بریفنگ

صوبائی وزیر توانائی کی زیر صدارت اہم اجلاس،نئی ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بریفنگ
کیپشن: file photo
سورس: City 42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت توانائی کے شعبے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں اجمل بھٹی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی اور مختلف منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پبلک سیکٹر بلڈنگز، اوکاڑہ میں واٹر سپلائی کے ٹیوب ویلز اور دیگر منصوبوں کی سولرائزیشن پر کام جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ 17 ٹیوب ویلز پر کام جون تک ہر صورت مکمل کیا جائے۔

مزید بتایا گیا کہ رواں سال 10 ٹی ایچ کیوز کی تکمیل اور 44 نئے کالجز کی اسکیموں کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ گورنر ہاؤس لاہور میں سولر انسٹالیشن دو ہفتوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

اجلاس میں سیشن کورٹس اور دیگر سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن پر پیش رفت رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ گجر کالونی میں بائیو گیس پلانٹ کے جلد افتتاح سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور تمام اداروں میں سولر سسٹم کے ساتھ بیک اپ سسٹم بھی لازمی طور پر نصب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔