ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: سی سی پی او سے تاجر برادری کے وفد کی ملاقات،  درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

لاہور: سی سی پی او سے تاجر برادری کے وفد کی ملاقات،  درپیش مسائل پر تبادلہ خیال
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لاہور میں سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ سے صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ کی قیادت میں 30 رکنی وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفد نے مارکیٹوں کی سکیورٹی، ٹریفک مسائل اور پولیس سے متعلقہ امور پر تفصیلی آگاہ کیا۔ اس موقع پر تاجر برادری اور پولیس کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنانے اور مؤثر کوآرڈینیشن کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ نے جرائم کی روک تھام میں لاہور پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے وفد کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ایس ایس پیز کو ہدایت کی کہ تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژنل ایس پیز اور تاجروں کے درمیان باقاعدگی سے میٹنگز کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر کاروباری اوقاتِ کار پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور اہم مارکیٹوں میں سکیورٹی گارڈز کی موجودگی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ سی سی پی او نے پولیس اہلکاروں کو شہریوں کی فوری داد رسی اور پیشہ ورانہ رویہ اپنانے پر زور دیا۔

اجلاس میں عمران کشور، توقیر محمد نعیم اور انجمن تاجران کے دیگر نمائندگان بھی موجود تھے۔