ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسوسناک واقعہ،آغا علی حادثے کا شکار

افسوسناک واقعہ،آغا علی حادثے کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار آغا علی نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی اطلاع مداحوں کو دی۔

انہوں نے لکھا کہ ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران ریہرسل مکمل ہونے کے باوجود ساتھی اداکار کا جوتا ان کے ہاتھ پر لگ گیا جس کے نتیجے میں انہیں چوٹیں آئیں اور ہاتھ زخمی ہوگیا۔

Caption

اداکار نے بتایا کہ اس اچانک حادثے کے باوجود شوٹنگ روکنے کے بجائے اسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

آغا علی نے بتایا کہ میں نے زخموں کو میک اپ کے ذریعے چھپایا اور رات گئے تقریباً 4 بجے تک کام مکمل کیا کیونکہ بطور فنکار اپنی ذمے داری نبھانا ضروری ہوتا ہے چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔

اداکار نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کا سفر آسان نہیں ہوتا راستے میں مشکلات ضرور آتی ہیں لیکن مستقل مزاجی اور ہمت ہی انسان کو منزل تک پہنچاتی ہے۔

بعدازاں اداکار نے ویڈیو پیغام میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اب کافی بہتر ہوں اور ہاتھ تھوڑی سی سوجن ہے جو جلد ٹھیک ہوجائے گی۔

Caption

واضح رہے کہ اداکار آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف سے شادی کی تھی لیکن چند سال بعد دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کرلی۔