ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر کون؟ حیران کن نام سامنے آگیا

قومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر کون؟ حیران کن نام سامنے آگیا
کیپشن: New opposition leader
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا معاملہ، مسلم لیگ ق نے ایم این اے حسین الٰہی کو اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو تحریری طور پر درخواست دے دی گئی۔ مسلم لیگ ق نے ایم این اے حسین الٰہی کو اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کر دیا۔درخواست پر مونس الٰہی ، ایم این اے فرخ اقبال اور حسین الٰہی کے دستخط موجود ہیں۔

علاوہ ازیں منحرف اراکین کے اپوزیشن لیڈر کے لیے تین امیدوار سامنے آئے ہیں جس میں نور عالم، رمیش کمار اور راجہ ریاض کے نام شامل ہیں۔ منحرف اراکین کے درمیان قائد حزب اختلاف کے چناؤ میں شدید اختلافات نظر آرہے ہیں جس کے باعث تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔ رمیش کمار وینکوانی نے اپوزیشن لیڈر نہ بنانے پر پی اے سی کی چیئرمین شپ مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق اختلاف مزید بڑھنے سے حکومت کیلئے ایک نئی پریشانی کھڑی ہوسکتی ہے۔

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer