ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ مالی سال کا بجٹ کب پیش کیا جائیگا؟ شیڈول طے

آئندہ مالی سال کا بجٹ کب پیش کیا جائیگا؟ شیڈول طے
کیپشن: Budget
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا شیڈول بھی طے کرلیا گیا جبکہ پنجاب کی عوام پر نئے مالی سا ل کے بجٹ میں عوام پر ٹیکس بڑھانے کی  تجاویز تیار کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا اور بجٹ سیشن یکم جون سے شروع ہوکر پورا مہینہ جاری رہےگا۔ بجٹ سےقبل قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں پارلیمانی ایام پورے کیے جائیں گے۔

قومی اسمبلی کا اگلا اجلاس عید کے بعد 9 مئی کو بلایا جائے گا، رواں پارلیمانی سال کا آٹھواں سیشن 8 دن چلانےکے بعد 16 مئی کو ملتوی کردیا جائےگا جب کہ رواں پارلیمانی سال کا آخری سیشن 25 جولائی سے 5 اگست تک ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پارلیمانی کیلنڈرکے مطابق اب تک پارلیمانی سال کے7 اجلاس اور 81 پارلیمانی ایام مکمل ہوئے جب کہ آئینی طور پر پارلیمانی سال میں قومی اسمبلی کا اجلاس 130 دن ہونا ضروری ہے۔

دوسری جانب نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام پر ٹیکس بڑھانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔پنجاب کی عوام سے صوبائی ٹیکس وصولی کا ہدف بڑھانے کی تجاویز تیار گئیں۔صوبائی محصولات کی مد میں ہدف 3 کھرب تک مقرر کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔رواں مالی سال میں صوبائی محصولات کا ہدف 272 ارب روپے مقرر تھا۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق نئے مالی سال تک یہ ہدف 3 کھرب تک کرنے کی سفارشات کی گئی ہے۔بورڈ آف ریونیو ،ایکسائز ،توانائی، سیلز ٹیکس میں ریونیو اہداف بڑھائےجائیں گے۔آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق صوبائی حکومتیں اپنا ریونیو ہدف بڑھائیں گے۔سفارشات نئی حکو مت کو پیش کرنے کے بعد حتمی ہدف مقرر کیا جائےگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer