بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، میجر شاہد بشیر شہید

maj shahid bashir shaheed
کیپشن: maj shahid bashir shaheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اور  دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک  فوج  کے میجر شاہد  بشیر شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 21 اور 22 اپریل کی رات بلوچستان کے علاقے آواران میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز  کی پوسٹ پر حملہ کیا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں نے کاہان میں قائم چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد فورسز نے حملے کو کامیابی سے پسپا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کو کامیابی سے پسپا کرنے کے بعد فراردہشت گردوں کا تعاقب قریبی پہاڑوں میں کیا گیا جب کہ اس دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں میجر شاہد بشیر شہید ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی زخمی بھی ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فورسز قوم کے ساتھ مل کربلوچستان کےامن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

125 لانگ کورس کے میجر شاہد بشیر  شہید کےکئی رفقا  ان سے پہلے ہی رتبہ شہادت پر فائز ہوچکے ہیں  ان میں جنرل کیڈٹ روحیل حسن شہید، سیکنڈ لیفٹنٹ عدنان صفدر شہید 83 سگنلز، لیفٹنٹ نعمان رضا شہید 19 لانسرز، لیفٹنٹ جنید علی کاکاخیل شہید 18 انجنئیرز، کیپٹن مظفرعباس شہید 14 ایف ایف، اور کیپٹن روح اللہ مہمندشہید  تمغہ جرات  ایس ایس جی شامل ہیں ۔