ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بلدیاتی انتخابات؛ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

پنجاب بلدیاتی انتخابات؛ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا
کیپشن: Municipal elections
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نےپنجاب کےمختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات روکنے کا حکم امتناع جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں دائر درخواست میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات آرڈیننس 2021 کے تحت کرائے جانے ہیں اور آرڈیننس کی مدت ختم ہوچکی، اسے ایکٹ کی شکل نہیں دی گئی۔درخواست  میں کہا گیا تھا کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی غیرقانونی ہے۔

عدالت  نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب کے مختلف اضلاع میں انتخابات روکنےکا حکم امتناع جاری کردیا۔عدالت نےالیکشن کمیشن اورسیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اپریل کو جواب  طلب کرلیا۔