ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران نیازی کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے: رانا ثناء اللہ

عمران نیازی کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے: رانا ثناء اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے  تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب یہ حلقوں میں الیکشن کے لیے جائیں گے تو لوگ جوتے ماریں گے ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹ پر  وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کوسرکاری خرچ پرعلاج کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ غلطی ٹھیک ہوگئی اب غلطی کے ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے، سرکاری خرچ پرعلاج کرانے کوتیار ہیں۔ مجھ پرجو 20 کلو ڈالی تھی اس کو کچھ کوٹہ خود تو نہیں رکھ لیا۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ معیشت تباہ کرکے میر جعفرنیازی  نے  پاکستان کے خلاف سازش کی تھی، حکومت بدلتے ہی 'امپورٹڈ وزیر اینڈ مشیر' واپس ایکسپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے  لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں مینار پاکستان کے سائے میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر رہنماؤں نے جلسے کے شرکاء سے خطاب کیا۔ 

عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ میں نے آج آپ کو لائحہ عمل دینا ہے، نہ ہم غلامی قبول کریں گے اور نہ امپورٹڈ حکومت کو مانیں گے،  میں اور کچھ نہیں چاہتا بس یہ چاہتا ہوں کہ اس ملک میں جلد از جلد الیکشن کرائے جائیں