ویب ڈیسک:نئی حکومت بھی ڈالر کے سامنے بے بس،انٹربینک میں ڈالرمزید مہنگا ہوکر53 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر 187 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ، چھ دن میں ڈالر کی قیمت میں پانچ روپے پچانوے پیسے اضافہ ہوا ۔
گزشتہ روز ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 187 روپے سے تجاوز کر گئی تھی، انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 28 پیسے مہنگا ہونے کے بعد فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 187 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔
واضح رہے کہ معیشت کی دگرگوں صورتحال ڈالر کی اونچی اڑان کا باعث بن گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مطلوبہ قسط کے عدم اجراء، ذرمبادلہ کے ذخائر مسلسل کم ہونے سے درآمدی ضروریات کو پورا کرنے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور روپیہ مزید بے قدر ہو رہا ہے۔