اسلام آباد ہائیکورٹ، عدالتی کارروائی براہِ راست دکھانے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ، عدالتی کارروائی براہِ راست دکھانے کا فیصلہ
کیپشن: Islamabad High Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کورٹ میں عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کر لیا۔

ہائی کورٹ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے چیف جسٹس کی کورٹ میں سسٹم نصب کر دیا۔ٹرائل کے طور پر آج سے عدالتی کارروائی کو محدود پیمانے پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویب سائٹ پر کوئی بھی لائیو عدالتی کارروائی دیکھ سکے گا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے لائیو اسٹریمنگ پر ہائیکورٹ رپورٹرز سے تجاویز طلب کر لی ہیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو معاونت کی ہدایت کی ہے۔