ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف مذاکرات ؛مفتاح اسماعیل کا اہم بیان آگیا

آئی ایم ایف مذاکرات ؛مفتاح اسماعیل کا اہم بیان آگیا
کیپشن: IMF
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے کیے گئے کچھ وعدے جان بوجھ کر اور کچھ وعدے نااہلی سے توڑے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔بعد ازاں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن کے لیے روانہ ہو گئے۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کی خود مختاری کا سودا کیا، ہم اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے قانون کو ریورس کریں گے، گورنر اسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے، ان کی خدمات مزید درکار نہیں ہیں۔