ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریسٹورنٹس مالکان کی شامت، ایک ہفتے کی مہلت

Alert for owners of restaurants
کیپشن: Restaurants
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: پنجاب ریونیو اتھارٹی کی غیررجسسٹرڈ ریسٹورنٹس کیخلاف کارروائیاں، شہر کے مختلف علاقوں کے 25 ریسٹورنٹس کو نوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق پی آراے نے ریسٹورنٹس کو نوٹسز کے باوجود ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے پر کمپلسری رجسٹرڈ کرکے نوٹس بھیج کر ریگولر رجسٹریشن کروانے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت دی ہے۔ واپڈا ٹاؤن میں واقع ہیش ٹیگ دی فوڈ انوینٹری، دیسی اینڈ ولائتی کوزین، جوہر ٹاؤن میں دجاج بروسٹ کو کمپلسری رجسٹرڈ کیا گیا ہے جبکہ جوہر ٹاؤن میں اسامہ برگر،پیزا اینڈ سٹیک،ٹاؤن شپ میں صدام برگر،رضوی فوڈ کارنر کو کمپلسری رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

پی آراے نے مین بازار ٹاؤن شپ میں واقع بیل پیزا،مارو تندور،پی سی ایس آئی آر فیز ٹو میں کیفے ڈی میکس، ڈی ایچ اے میں ایٹرز کلب کو بھی ازخود رجسٹرڈ کرلیا ہے۔ آرکیٹیکٹ سوسائٹی الیوسف فیملی ریسٹورنٹ اور بٹ مرغ چنے کو بھی کمپلسری رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔ ایئرلائن سوسائٹی میں حاجی قصوری فالودہ اینڈ فاسٹ فوڈ،امیر چوک میں فائن پیزا اینڈ ریسٹورنٹ کو بھی کمپلسری رجسٹرڈ کرکے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

اسی طرح نیو کراچی ریڈ راک باربی کیو،ڈامینو پیزا ہٹ،ناک ناک پیزا،مڈ وے فاسٹ فوڈ،فیصل برگر،ڈھاکا بھیا بریانی،کراچی ہاٹ اینڈ سپائسی کو بھی کمپلسری رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔