او اینڈ اے لیول کے امتحانات کے لیے 13 امتحانی مراکز قائم

O and A level exam
کیپشن: O and A level exam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:برٹش کونسل اس سال 90 ہزارطلبہ سے کیمبرج امتحانات لے گی،  پنجاب میں  کیمبرج  امتحا نات میں طلبہ کی  شمولیت سے متعلق حکومت کو آگاہ کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق برٹش کونسل  رواں سال 90 ہزارطلبہ سے کیمبرج امتحانات لے گی،لاہور میں او اینڈ اے لیول کے امتحانات کے لیے 13 امتحانی مراکز قائم ہوں گے، برٹش کونسل کی جانب سے  پنجاب میں  کیمبرج  امتحانات  میں طلبہ کی شمولیت سے متعلق   حکومت کو  آگاہ کردیاگیا ۔برٹش کونسل کی جانب سے صوبائی وزیر یا سر ہمایوں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا  جس میں بتایاگیا کہ  برٹش  کونسل 26 اپریل سے کیمبرج امتحانات کا آغاز کررہی ہے  جو سلسلہ 13 جون تک جاری رہے گا، شہرمیں 13مقامات پر  روزانہ5 ہزارسے زائدطلباکیمرج امتحان میں شریک ہونگے،پنجاب کے 22 اضلاع میں مجموعی طور پر 40 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔