رمضان میں فروٹ چاٹ کے باقاعدگی سے استعمال کےفوائد۔

special report
کیپشن: special report
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:رمضان المبارک میں افطار کے وقت  مختلف قسم کے کھانوں اور  فروٹ چاٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے ، خاص طور پر فروٹ چاٹ کو افطار کے دوران دسترخوان کی شان اور پسندیدہ غذا قرار دیا جاتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں افطار کے وقت  مختلف قسم کے کھانوں اور  فروٹ چاٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے ، خاص طور پر فروٹ چاٹ کو افطار کے دوران دسترخوان کی شان اور پسندیدہ غذا قرار دیا جاتا ہے، فروٹ چاٹ کے استعمال سے سارہ دن روزے کے سبب محسوس ہونے والی کمزوری اور تھکاوٹ بھی طاقت میں بدل جاتی ہے جبکہ غذائی ماہرین کے مطابق اگر رمضان کا پورا  ماہ  فروٹ چاٹ کا استعمال کیا  جائے تو چہرے پر رونق، جِلد صحت مند اور ناخنوں اور بالوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے,فروٹ چاٹ دل کو طاقت اور معدے کو فرحت بخشتی ہے۔

 فروٹ چاٹ کے استعمال کے باعث  جہاں خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے وہیں  انسانی صحت پر بھی بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ فروٹ چاٹ کھانے کے فوائد تو  بہت ہیں مگر اس بات کا خیال  رکھنابھی ضروری ہے کہ اسےبناتے وقت  ایسے کچھ  پھلوں کا ایک ساتھ استعمال صحت کیلئے  نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، کچھ پھلوں کو ایک ساتھ کھانے سے منع کیا گیا ہے  جیسے کہ  تربوز کو فروٹ چاٹ میں شامل کرنے سے منع کیا جاتا ہے، اس میں وافر مقدار میں پانی شامل ہوتا ہے جس  کے ایک ساتھ استعمال سےہیضہ ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

عموماً روزے دار جیسے ہی روزہ افطار کرتاہے وہ سب سے پہلے کھجور کے ساتھ ایک گلاس پانی پیتا ہے، اس کے بعد جب یہ فروٹ چاٹ کھائی جاتی ہے تو اس میں موجود تربوز ہیضہ ہونے کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے تربوز کو فروٹ چاٹ میں شامل کرنے کے بجائے افطاری کے بعد بھوک محسوس ہونے پر کھائیں۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہےکہ کچھ لوگوں کو فروٹ چاٹ میں کھٹائی اچھی لگتی ہے، کوشش کریں فروٹ چاٹ بناتے ہوئے اس بات کا خیال رہے کہ اس میں لیموں شامل نہ کریں۔فروٹ چاٹ کا ذائقہ بڑھانے کے لیے کریم کا استعمال کیا جا سکتا ہے مگر فروٹ چاٹ میں اس دوران لیموں کا رس شامل نہ کریں,فروٹ چاٹ میں لیموں شامل کرنے سے اس کے ساتھ کھائی جانے والی دوسری غذائیں یا دودھ سے بنے مشروبات طبیعت خراب کر سکتے ہیں۔