پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا اراضی ریکارڈ سنٹرز کھولنے کا فیصلہ

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا اراضی ریکارڈ سنٹرز کھولنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا مخصوص سٹاف کے ساتھ کل سے اراضی ریکارڈ سنٹرز کھولنے کا فیصلہ، ایس او پیز پر عملدرآمد کرواتے ہوئے مخصوص سٹاف کے ساتھ فردوں اور انتقالات کا اجرا کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے کرونا  وائرس  کے باعث فردوں اور انتقالات پر لگی بریک سے پیر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ،  پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے کل سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کو مخصوص سٹاف کے ساتھ کھولا جائے گا۔ کرونا  وائرس کے تمام تر حفاظتی انتظامات کو مد نظر رکھتے اور عملدرآمد کرواتے ہوئے اراضی ریکارڈ سنٹر کھولے جائیں گے، اراضی ریکارڈ کھولنے سے قبل تمام سنٹرز میں کلورین سپرے کو یقینی بنایا جائے گا، شہری کل سے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں فردوں و انتقالات کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شہری سنٹرز جانے سے پہلے دیے گئے ہیلپ لائن نمبر 042111222277 پر بکنگ کروا کر سنٹرز پر جائیں گے، ایک روز قبل کروائی جانے والی بکنگ پر ہی سنٹرز میں داخل ہونے اور فرد لینے لی سہولت میسر ہو گی ، اس سلسلے میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کے انچارج کو بکنگ لسٹیں صبح نو بجے دفاتر کے باہر آویزاں کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن  کے باعث  پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے لاہور سمیت صوبے بھر میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کو بند کر دیا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer