"عوام اورمسجد انتظامیہ حکومتی تجاویز پر عمل کریں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: تحریک انصاف علماء ومشائخ ونگ پنجاب کا کہنا ہےکہ علماء کرام حکومتی تجاویزکے20 نکات پرعمل درآمد کرائیں تاکہ مساجد کھلی رہیں۔
پاکستان تحریک انصاف علماء و مشائخ ونگ کی پریس کانفرنس، علماء کرام نےکہا کہ عوام اورمسجد انتظامیہ نمازاور تراویح سے متعلق حکومت اورعلماء کےمشترکہ اعلامیےپرعمل درآمد یقینی بنائے، عمران خان نےعلماء کی مشاورت سےمشکل کی گھڑی میں تاریخی فیصلہ جاری کرایا، پی ٹی آئی علماء ونگ کےورکراس صورتحال میں مساجد انتظامیہ اورعلماء کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔
صدرلاہور پاکستان تحریک انصاف غلام محی الدین دیوان کا کہنا ہےکہ عمران خان نےعوام کے لیے بہترین فیصلے کیے، حالیہ لاک ڈان کے باوجود مہنگائی قابو میں ہے۔
علما اکرام نےاپیل کی کہ رمضان المبارک میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے، اگراحتیاطی تدابیرنہ اپنائی گئیں تومساجد کو بند کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِصدارت علماءکرام کااجلاس ہواجس میں رمضان المبارک کے حوالے سےمسائل زیربحث آئے۔  گورنرسندھ عمران اسماعیل، مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمان اورعلامہ شہنشاہ حسین نقوی نےکراچی سےویڈیولنک کےذریعےاجلاس میں شرکت کی۔ علماءکرام کےوفدنےلاک ڈاؤن کےحوالےسےوزیرِاعظم کےمؤقف کی بھرپورتائید کی اورمکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس کےبعدمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےمعاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نےبتایاکہ آئندہ جمعہ یوم توبہ اور یوم رحمت کےطورپرمنایاجائےگا۔ رمضان میں مساجد کھلی رکھنےکافیصلہ کیاگیاہے۔

اجلاس کے بعدمولاناطاہراشرفی نےکہاکہ حکومتی اقدامات پرعمل کریں گےاورکروائیں گے۔  انھوں نےکہاوزیرِاعظم نےلاک ڈاؤن کےدوران گرفتارعلماء کی رہائی اوردرج مقدمات کوختم کرنےکی یقین دہانی کرائی۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق نماز تروایح مسجد کے کھلے صحن میں ادا کی جائےگی، مسجد کے صحن میں چٹائیاں، صفیں اور دریاں نہیں بچھائی جائیں گئی، نمازی 6 فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہونگے، بوڑھوں اور بچوں کو مسجد جانے کی اجازت نہیں ہوگی، بخار، کھانسی اور کسی بیمار شخص کو مسجد میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نماز سے پہلے اور بعد میں مجمع لگانے سے گریز کیا جائے، صف بندی کے دوران نمازیوں میں 6 فٹ کا فاصلہ کیا جائے، مسجد میں نماز کیلئے کھڑے ہونے کیلئے نشان لگا یا جائے، کوئی بھی نمازی مسجد میں کسی سے بغل گیر نہیں ہوگا، وضو گھر سے ہی کر کے مسجد میں جایا جائے،مسجد کے فرش کو صاف کرنے کیلئے کلورین کے محلول سے دھویا جائے، مسجد میں چٹائی پر بھی کلورین کے محلول کا چھڑکاؤ کیا جائے، کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی۔