کورونا وائرس کی وباء سے پنجاب کے موجودہ بجٹ کو بڑا دھچکا

کورونا وائرس کی وباء سے پنجاب کے موجودہ بجٹ کو بڑا دھچکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: کورونا وائرس کی وبا سے پنجاب کے موجودہ بجٹ کو بڑا دھچکا،  پنجاب میں انتظامی اخراجات میں حکومت کو  مالی خسارے کا سامنا، پنجاب حکومت نے ڈویلپمنٹ کا بجٹ نان ڈویلپمنٹ کومنتقل کرنا شروع کردیا۔

       تفصلات کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں جس سےحکومت کوموجودہ بجٹ میں خسارے کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی احکامات پر پی اینڈ ڈی بورڈ کے حکام نے اس مشکل وقت میں مختلف منصوبوں کو نظرانداز کر کے چھ ارب روپے کے فنڈز نان ڈویلپمنٹ کے لیے منتقل کر دیئے ہیں جوکرنٹ بجٹ میں انتظامی اور دیگراخراجات پریہ فنڈز استعمال کیے جائیں گے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے انتظامی اخراجات مزید بڑھ رہے ہیں، ٹیکس کی مد میں محصولات نہ ہونے کے باعث بجٹ خسارے میں جارہا ہے، خسارے میں انتظامی اخراجات پورے کرنے کے لیے ڈویلپمنٹ کا بجٹ استعمال کرنا ہوگا۔

 دوسری جانب  پی اینڈ ڈی بورڈ کی رپورٹ کے مطابق  کورونا کی تباہ کاریوں سے پنجاب کو کھربوں روپے کا نقصان ہوگا اس حوالے سے  پی اینڈ ڈی بورڈ نے رپورٹ تیار کی ہے اور وزیر اعلی کو پنجاب کو رپورٹ ارسال کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق کورونا کی وجہ سے پنجاب حکومت کو 18 کھرب روپے تک نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور کورونا کے باعث پنجاب کا جی ڈی پی بھی 9 فیصد تک کم ہو جانے کا خدشہ، ہر ماہ ایک فیصد تک مزید کم ہوگا۔

 رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 30 سے 40 لاکھ ملازمتیں فوری طور پر ختم ہونے کا اندیشہ ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ رپورٹ کے مطابق اگر کورونا پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو مزید 47 لاکھ ملازمتوں کو نقصان پہنچے گا اور کورونا کے باعث پنجاب میں خط غربت میں زندگی گزارنے والی 23 فیصد آبادی بڑھ کر 33 فیصد تک ہو جائے گی، اسی طرح پنجاب کی غریب آبادی میں دس فیصد تک اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer