انڈے اور مرغی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

انڈے اور مرغی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شہر لاہور میں میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث  قیمت میں کمی ریکارڈ کی  گئی اورمرغی کا گوشت8 روپے فی کلو سستا ہو گیا اور  فارمی انڈے 3 روپے فی درجن کمی کے بعد 104 روپے  کے ہو گئے، تاہم پولٹری فارمرز کاُ کہنا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث  قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی  قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق لاہورشہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث  قیمت میں کمی ریکارڈ کی  گئی،  مرغی 5 روپے  کمی کے بعد 132روپے کلو فروخت جبکہ  مرغی کا گوشت 8 روپے  کمی کے بعد 197 روپے فی کلو ہو گیا  اور فارمی انڈے 3 روپے فی درجن کمی کے بعد 104 روپے کے ہو گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مرغی کا گوشت 29 فی کلو مہنگا ہوا تھا،  زندہ  مرغی 3 روپے اضافے کے بعد 139 روپے  جبکہ  مرغی کا گوشت 5 روپے اضافے کے بعد 202 روپے فی کلو  فروخت ہوتا رہا اور فارمی انڈے 107 روپے فی درجن  تک فروخت ہوتے رہے ۔  لاہوریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے برائلر کی بڑھتی ہوئی     قیمت کو مزید کم کروائے۔

 واضح رہے کہ  گزشتہ  ماہ   شہر میں برائلر کی    قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور    مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں  28روپے فی کلو تک سستا ہوا  تھا لیکن یہ کمی اس طرہ سے برقرار نہ رہ سکی اور آج بدھ کے روز شہر میں زندہ    مرغی 5 روپے  کمی کے بعد 132 روپے جبکہ    مرغی کا گوشت8 روپے کمی کے بعد 191 روپے فی کلو  سستا ہوا ہے اور اگر بات کی جائے فارمی انڈوں کی تو فارمی انڈے 104 روپے فی درجن  فروخت ہو رہے ہیں۔

ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں منافع خور مافیا سرگرم ہو گیا اور سرکاری نرخنامے پر ہی آلو، پیاز، لہسن، ادرک سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں 1 روپے سے لے کر 15 روپے فی کلو تک کا اضافہ کر دیا گیا ۔

Shazia Bashir

Content Writer