پولیس اہلکاروں کو شادی پر ملے گا شاندار تحفہ

پولیس اہلکاروں کو شادی پر ملے گا شاندار تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنز روڈ(عرفان ملک) سی سی پی او لاہور نے اہلکاروں کی ویلفیئر کے لیے پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔

سی سی پی او کی ہدایات پر ایس ایس پی ایڈمن نے لاہور کے تمام افسروں کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ کسی بھی اہلکار کی شادی کے موقع پر اس کو10ہزار روپے بطور تحفہ دیا جائے گا ،اہلکار کی شادی کی تقریب میں متعلقہ ایس پیز بھی شرکت کریں گے۔اسی طرح کسی اہلکار کی بیٹی یا بیٹے کی شادی پر بھی اخراجات محکمہ پولیس برداشت کرے گا ۔مراسلے میں ہدایات جاری کی گئیں کہ بیماری کی صورت میں ایس پی رینک کا افسر اس کی تیماداری کےلئے جائے گا۔

مراسلہ میں یہ بھی احکامات جاری کیے گئے کہ اہلکاروں کے مسائل کے حل کےلئے سائل یا ملازم لکھنے کی بجائے درخواست گزار یا اہلکار لکھا جائے جبکہ عید اور دیگر تہواروں پر بھی تحفے تحائف اور چھٹیاں دی جائیں گی۔

یا درہے کہ کچھ روز قبل سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کی ہدایت پر لاہور پولیس میں ترقی کی استعدادکار کو بڑھا دیا گیا، چار سو سے زائد ہیڈ کانسٹیبلز کو اسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدے پر  ترقی ملے گی، ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے ترقی پانے والے ملازمین کو اپنی اے سی آرز مکمل کرنے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے زیر التوا کیس جلد نمٹائے جائیں گے، ہیڈ کانسٹیبلز اے سی آرز کی تکمیل میں مشکلات سے آگاہ کریں، ازالہ کیا جائے گا،  سی سی پی او جلد از جلد ترقیوں کا عمل مکمل کرنا چاہتے ہیں،میرٹ پر ترقی ملنا ہر اہلکار کا بنیادی حق ہے۔

واضح رہے کہ18 ا پریل کو آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کے اجلاس میں ترقی پانے والے 123 انسپکٹرز کی مختلف ریجنز اور اضلاع میں تعیناتی کے حوالے سے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer