’’رمضان بازاروں میں شہریوں کو مکمل ریلیف فراہم کیا جائے گا‘‘

’’رمضان بازاروں میں شہریوں کو مکمل ریلیف فراہم کیا جائے گا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال سے چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ذوالقرنین علی خان نے ملاقات کی، رمضان پیکج اور رمضان بازاروں میں اشیائے خورونوش کی سستے داموں فراہمی کے حوالے سے یوٹیلٹی سٹورز کیساتھ اشتراک کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے چیئرمین یوٹیلٹی کارپوریشن کو ہدایت کی کہ ماہ رمضان کے دوران عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے حکمت عملی طے کی جائے۔ 25 شعبان سے شروع ہونیوالے رمضان بازاروں میں عوام کو اشیائے ضروریہ کی رعائتی نرخوں پر فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں اشیا کے معیار، مقدار اور قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے یوٹیلٹیی سٹورز کا اشتراک بھی حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے متحرک انداز میں کام کریں گے۔ اس حوالے سے تمام اداروں کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔

چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے حوالے سے پنجاب حکومت کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔