ناقص انتظامات پر 5 ریسٹورنٹس سیل کردیے گئے

ناقص انتظامات پر 5 ریسٹورنٹس سیل کردیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ ٹیموں کی موٹر وے سروس ایریاز کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر مختلف سروس ایریاز میں 5 ریسٹورنٹس سیل، 5 کو جرمانے کر دیئے گئے.

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈمحمدعثمان کی سربراہی میں فوڈ ٹیموں نے سکھیکی ریسٹ ایریا میں چکن بروسٹ اور پام ان ریسٹورنٹ ناقص گوشت کی موجودگی پر سیل کردیا،سیال موڑ پر معروف فاسٹ فوڈ فرائی چکس اور سلور سپون ریسٹورنٹ غیر معیاری تیل کے استعمال پر سربمہر کیا گیا، سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی کی پروڈکشن تاحال اصلاح بند کر دی گئی.

سیرینیٹی نامی ریسٹورنٹ کوچوہوں کی موجودگی اور غیر معیاری انتظامات پر سیل کیا گیا،کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 5 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے جبکہ 3 کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے، علاوہ ازیںموٹرویزسروس ایریازکیساتھ مسافروں کومحفوط خوراک کی یقینی فراہمی کیلئےتمام ہائی ویز اورسٹیشنزکوچیک کرنے کی ہدایات جاری کیں گئی ہیں۔

 ڈی جی فوڈاتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈمحمدعثمان کاکہناتھاکہ حکومت پنجاب کےوژن کےمطابق مسافروں کومحفوظ کھانےکی فراہمی کیلئےمزیدمضبوط پلاننگ کر رہے ہیں،موٹرویز، ہائی ویز اور اسٹیشنز کی شیڈول چیکنگ کی جاتی ہے لیکن ملاوٹ مافیا کیخلاف اب سرویلنس بڑھا دی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer