سٹی42 : سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارٹی صدارت کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں اجلاس 11 مئی بروز ہفتہ سہ پہر 3بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوں گے،اجلاس میں شہباز شریف مسلم لیگ نون کی صدارت کیلئے نواز شریف کو نامزد کریں گے، اجلاس کے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی صدر کے علاوہ دیگر تنظیمی عہدوں پر تاحال کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔