ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کے گوشت کی قیمت میں  20روپے اضافہ

مرغی کے گوشت کی قیمت میں  20روپے اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسیم افتخار) شہر قائد میں منافع خوروں کا راج برقرار، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں  20روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔   

 مرغی کا گوشت 20روپے مہنگا ہونے سے گوشت کی قیمت  720روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ  زندہ برائلر مرغی480 روپے  فی کلو پر پہنچ گئی۔

 ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 18 اپریل کے بعد سے ہی مرغی کے سرکاری نرخ جاری نہیں کیے گئے  جس کے باعث شہری مہنگی مرغی خریدنے پر مجبور ہیں ۔

 سندھ بلوچستان پولٹری ایسوسی ایشن ساؤتھ زون کے صدر ملک ظریف کا کہنا ہے کہ مرغی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سویابین کے حصول کے مسائل ہیں۔

 دوسری جانب ہوشربا قیمتوں سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے  کہ مہنگائی کا عالم یہ ہے کہ مہینے میں ایک بار ہی مرغی کھا سکتے ہیں ۔
 

Ansa Awais

Content Writer