سٹی42 : چوکی فردوس مارکیٹ پولیس کا ایکشن ،سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ کے 2 ارکان گرفتار کرلئے گئے۔
چیتا گینگ کے 2 ارکان سرغنہ آصف عرف چیتااور فیصل کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس پی احمد زنیر چیمہ کے مطابق ملزمان کیخلاف راہزنی، ڈکیتی، جھپٹا، موٹرسائیکل چوری کے 50 سے زائد مقدمات درج تھے،چیتا گینگ کے قبضہ سے پستول ، گولیاں اور چھینی گئیں 3 موٹرسائیکلیں اور نقدی برآمد ہوئی ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔