کالعدم تنظیموں کے فلاحی ادارے ٹھپ ہوگئے

کالعدم تنظیموں کے فلاحی ادارے ٹھپ ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذیشان نذیر) پنجاب میں کالعدم تنظیموں کو قومی دھارے میں لانے کا فیصلہ تو کرلیاگیا مگرنیشنل ایکشن پلان کے تحت حکومتی تحویل میں لئےگئےکالعدم تنظیموں کے فلاحی منصوبےجاری رکھنےمیں حکومت کو مشکلات کا سامناہے۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت حکومت نےکالعدم تنظیموں کےزیر اہتمام چلنےوالے فلاحی منصوبوں کوسرکاری تحویل میں لیا تھا،جس میں فلاحی اداروں کے سکولز،مدارس،ڈسپنسریز اور ہسپتال شامل تھے ،حکومتی تحویل میں لئے جانےکےبعدان اداروں کو چلانے کیلئےمناسب فنڈنگ نہیں کی جا سکی، جس سے ایمبولینسز ، ڈسپنسریز ، مدرسےاورعصری تعلیمی اداروں کےامورٹھپ ہوگئےہیں۔

حکومت نےوعدے کےمطابق 2 ارب روپےکابجٹ مختص کیاتھاجو تاحال جاری نہیں کیاجاسکا،اسی طرح فنڈزکی قلت کےباعث کالعدم تنظیموں کےفلاحی اداروں کے کارکنان کووظائف بھی نہیں مل سکے،ذرائع کےمطابق کالعدم تنظیموں سےوابستہ افرادکی تعداد15 ہزارسےزائدہےجن کو چار ماہ سے وظیفہ نہیں ملا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer