اداکارہ میرا کی تنقید پر رابی پیرزادہ نے اپنے پیغام میں وارننگ دے دی

اداکارہ میرا کی تنقید پر رابی پیرزادہ نے اپنے پیغام میں وارننگ دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی حسینی: اداکارہ میرا کی تنقید پر رابی پیرزادہ بھی خاموش نہ رہیں، انہوں نے کہا کہ ہے کہ میرا نے پاکستان فلم انڈسٹری کا امیج خراب کیا ہے، انہیں نئے لوگوں کو سپورٹ کرنا چاہیئے۔

اداکارہ میرا اور رابی پیرزادہ کی فلم شورشرابہ ریلیز ہونے کو ہے اور میرا اپنی ہی ساتھی اداکارہ رابی پیرزادہ کے خلاف باتیں کر رہی ہیں، جس پر رابی بھی خاموش نہیں رہیں اور اپنے ایک پیغام میں میرا کو وارننگ دی کہ انکے خلاف تنقید کرنا بند کر دیں۔

رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ میرا کی وجہ سے پاکستان فلم انڈسٹری کا امیج خراب ہوا ہے، جبکہ نئے لوگوں کے آنے سے فلم انڈسٹری کے مثبت پہلو سامنے آئیں گے اسکا یہ بھی کہنا ہے کہ شورشرابہ میں میرا بھی کام کر رہی ہیں اور انہیں ہمیں سپورٹ کرنے کی بجائے تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔