مصور پاکستان علامہ اقبال کے 80 ویں یوم وفات کے حوالے سے سیمینار

مصور پاکستان علامہ اقبال کے 80 ویں یوم وفات کے حوالے سے سیمینار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رخ ندیم: مصور پاکستان علامہ اقبال کے 80 ویں یوم وفات کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد، مقررین نے شاعر مشرق کی تعلیمات پر روشنی ڈالی

گرینڈ مارکی میں برصغیر کے عظیم مفکر کے یوم وفات پرسیمینار میں سینٹر چوہدری سرور،ایم این اے شفقت محمود ، رہنما پی ٹی آئی نعیم بخاری ، ولید اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی، مقررین کی جانب سے اقبال کے فلسفے پر روشنی ڈالی گئی، ابرار الحق نے کلام اقبال پڑھ کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

سینٹر چوہدری سرور نے کہا کہ سال 2018 پاکستان کیلئے اہم ہے، کیونکہ پاکستان کا نوجوان عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کے لئے نکل پڑا ہے۔

ایم این اے شفقت محمود نے کہا ملک میں اشرافیہ نے قبضہ کر کے سب کچھ اکھٹا کر لیا، محسوس ہوتا ہے جمہوریت بھی بت ہے جنہیں اشرافیہ نے اپنی باریاں لینے کے لئے بنایا ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان کا جو خواب اقبال نے دیکھا وہ اب تک پورا نہیں ہوا، ہمیں مل کر اسے تعبیر دینی ہے۔