بسام سلطان:صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران کا گلاب دیوی ہسپتال الیکٹرانک ہیلتھ ماڈل کا دورہ ،انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے دیہی علاقوں میں بھی بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔
اخوت فائونڈیشن کے قائم کردہ الیکٹرانک ہیلتھ ماڈل آن لائن سسٹم کےدورہ پر ڈاکٹر امجد ثاقب نے صوبائی وزیر کو بریف کیا، کہ کس طرح وڈیو لنک کے ذریعے دیہی علاقوں کے بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کنسلٹنسی فراہم کی جا سکتی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ دیہی علاقوں میں سہولیات کوبہتر بنایا جائے اور مریضوں کو بڑے شہروں اور ہسپتالوں کا رخ نہ کرنا پڑھے۔
اسی طرح ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد کو کم کیا جا سکے گا،اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ سلیم رانجھا، نظیر احمد، فہد اور سیف الدین موجود تھے۔