ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: افسران کے تقرر و تبادلے، حمزہ فرخ چیئرپرسن پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی مقرر

اسلام آباد: افسران کے تقرر و تبادلے، حمزہ فرخ چیئرپرسن پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد تُرک: وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، وفاقی حکومت نے حمزہ فرخ کو چیئرپرسن پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی مقرر کیا ہے.

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حمزہ فرخ کی تقرری کنٹریکٹ پر 2 سال کیلئے کی گئی ہے، ڈپٹی سیکریٹری، وزارت قومی صحت منیر احمد شیخ کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات بطور ڈپٹی سیکریٹری دفاع ڈویژن کے سپرد کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر ناطق حسین شاہ کی خدمات بطور ڈپٹی سیکرٹری دفاع ڈویژن کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے ضمن میں باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔