ابوبکر ارشد: اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی ریٹس کی چوتھی سنچری برقرار ہے۔
حکومت کی جانب سے ایل پی جی کا سرکاری ریٹ 258 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، تاہم پرچون مارکیٹ میں ایل پی جی 400 سے 440 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
سرکاری اور بازار کے نرخوں میں بڑے فرق کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو سرکاری ریٹس پر فروخت یقینی بنایا جائے۔