ویب ڈیسک : چینی ایئر لائن نے دنیا کی طویل ترین دورانیے کی پرواز اُڑانے کا اعلان کر دیا۔
چینی ایئر لائن کی 29 گھنٹے طویل پرواز کی بکنگ شروع ہو گئی ہے، جو بیونس آئرس سے شنگھائی جائے گی۔ ایئر لائن 29 گھنٹے نان اسٹاپ پرواز نہیں کرے گی بلکہ اس کا نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں 2 گھنٹے کا قیام ہو گا۔
اس سے قبل سنگاپور سے نیویارک کے درمیان 19 گھنٹے کی طویل پرواز چلائی گئی تھی۔