سٹی 42: پاکستان اور بھارت کے سپر فور کا مقابلہ تھوڑی بعد شروع ہونے والا ہے
پاکستان اور بھارت کے ایشیا کپ کے بڑے دنگل پر گوجرانوالہ کے پہلوان بھی پرجوش ہوگئے ۔ انہوں نے اکھاڑےکو کرکٹ کا میدان بنا لیا۔
پہلوانوں نے چوکے چھکے لگا کر پاکستانی کرکٹ ٹیم سے اظہار یکجہتی کی اور کہا کہ ہم پہلوان کھیل کو کھیل سمجھتے ہیں اس میں سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ۔
پہلوانوں کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا میلہ سجے گا۔ پاکستان اپنی بہترین پرفارمنس دے گا ۔ ہم اکھاڑے میں چوکے چھکے لگا کر اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں ۔