سٹی 42 : کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر پاکستان نے فائنل میں جگہ بنا لی۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 2-0 سے شکست دی۔پہلے سیٹ میں پاکستان نے 22-17 سے کامیابی حاصل کی، دوسرے سیٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 27-5 سے پچھاڑ دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل چھٹی فتح ہے ۔