ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر گل نے بھارتی بلے بازوں کو قابو کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا

عمر گل نے بھارتی بلے بازوں کو قابو کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق ٹی ٹوئنٹی اسپیشلست فاسٹ بولر عمر گل نے بھارتی بلے بازوں کو قابو کرنے کا آسان طریقہ بتادیا۔

سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر عمر گل نے بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کی بیٹنگ تیکنیک پر بات کرتے ہوئے بتا یا اسے فرنٹ فوٹ کے قریب گیند کرکے پھنسایا جاسکتا ہے۔

سنجو سیمسن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹنگ تیکنیک بھی ابھیشیک شرما سے ملتی جلتی ہے، اسے بھی ایسے ہی روکا جاسکتا ہے۔

عمر گل کا مزید کہنا تھا کہ انہیں باڈی پر تگڑا باؤنسر کرکے مشکل میں ڈالا جاسکتا ہے کیونکہ لانگ ہینڈل والے کبھی بھی باؤنسر اچھا نہیں کھیل سکتے۔

یاد رہے کہ ابھیشیک شرما نے پاکستان کے خلاف گروپ میچ میں 13 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے تھے جبکہ سنجو سیمسن کی بیٹنگ نہیں آسکی تھی۔