ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسانیت کا سب سے مقدس فرض امن قائم رکھنا ہے: مریم نواز  

انسانیت کا سب سے مقدس فرض امن قائم رکھنا ہے: مریم نواز  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت کا سب سے مقدس فرض اور ضرورت امن قائم رکھنا ہے۔

 امن کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سلام اُن پر جو امن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امر ہو گئے، امن صرف جنگ کے ختم ہونے کا نام نہیں، یہ انصاف،محبت و احترام کے ساتھ جینے کا دوسرا نام ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ امن ہی وہ طاقت ہے جو انسان کو انسان بناتی ہے،امن ہی ترقی کا پہلا قدم ہے، امن سے نفرت کے اندھیروں میں بھی روشنی پھیل جاتی ہے۔

 مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا علمبردار ہیں اور امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دے چکے ہیں۔