ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان خان شوٹنگ کے دوران زخمی، حالت کیسی؟

سلمان خان شوٹنگ کے دوران زخمی، حالت کیسی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ انڈسٹری کے سپرسٹار سلمان خان اپنی آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم ”بیٹل آف گلوان“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ فلم کا پہلا مرحلہ لداخ کے برفیلے علاقوں میں فلمایا گیا، جس کے بعد اداکار ممبئی واپس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آئندہ شیڈول کی تیاری کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شوٹنگ کا پہلا شیڈول تقریباً 45 دن پر محیط تھا، جس دوران فلم کی ٹیم نے حقیقی مقامات پر مناظر عکس بند کیے۔ جبکہ سلمان خان خود 15 دن سیٹ پر موجود رہے۔ اس دوران درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک پہنچ جاتا تھا اور آکسیجن کی کمی کے باعث عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لداخ شوٹنگ کے ذرائع کے مطابق سلمان خان کو شوٹنگ کے دوران معمولی چوٹیں بھی آئیں، لیکن انہوں نے سخت موسمی حالات کے باوجود کام جاری رکھا۔ شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد وہ مختصر آرام کر رہے ہیں تاکہ ممبئی شوٹنگ کے اگلے مرحلے کے لئے خود کو تیار کرسکیں۔

رپورٹ کے مطابق فلم کا دوسرا شیڈول اگلے ہفتے ممبئی میں شروع ہوگا، جو کہ فلم کی کہانی کا سب سے اہم حصہ تصور کیا جا رہا ہے۔ اس مرحلے میں جہاں ایکشن مناظر شامل ہوں گے، وہیں ہدایتکار اپوروا لکھیا کئی گہرے جذباتی اور ڈرامائی مناظر بھی فلم بند کریں گے۔

ہدایتکار اپوروا لکھیا کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم 2020 میں بھارت اور چین کے درمیان گلوان وادی میں ہونے والی جھڑپ پر مبنی ہے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی۔