شاہین آفریدی کے ولیمہ کی سوشل میڈیا میں دھوم مچ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شاہین آفریدی  کےولیمہ کی تقریب نے سوشل میڈیا میں دھوم مچا دی۔

اسلام آباد کے ہوٹل میں جاری ولیمہ کی شاہانہ تقریب میں شاہین آفریدی کے دوستوں اور رشتہ داروں، دلہن انشا آفریدی کی سہیلیوں، قریبی عزیزوں، شاہد آفریدی کے دوست احباب،  کرکٹ، شوبز اور زندگی کے تمام شعبوں سے سینکڑوں نمایاں افراد شریک ہوئے۔ منتظمین کے مطابق آٹھ  سو سے زیادہ مہمانوں کے لئے انتظام کیا گیا ہے۔

شاہین آفریدی نے ولیمے پر کالے رنگ کا سوٹ پہن رکھا ہے۔ اور وہ مہمانوں کے ہجوم میں سب سے الگ اورر منفرد دکھائی دے رہے ہیں۔

شاہین آفریدی ولیمہ کی تقریب میں سماجی اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔ ولیمے میں شاداب خان، امام الحق، حارث رؤف کے علاوہ نسیم شاہ، فخرزمان ، محمد رضوان بھی شریک ہوئے۔

ولیمے کی تقریب میں 800 سے زائد مہمانوں کے لیے تیاریاں کی گئی ہیں۔ ولیمے میں دولہا دولہن کے لیے خصوصی اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ شاہین آفریدی ہال میں موجود  مہمانوں سے ملنے کے لئے خود ان کے پاس جا رہے ہیں، وہ اپنےدوستوں، رشتہ داروں اور دیگر مہمانوں کے ساتھ فرمائشی سیلفیاں اور ویڈیو کلپس خوژ دلی کے ساتھ بنوا رہے ہیں۔  مہمانوں کی آمد کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

شاہین آفریدی کے ولیمہ میں توجہ کا پہلا مرکز تو دولہا میاں خود تھے اور دوسرا مرکز ان کے سسر شاہد آفریدی بنے رہے۔ شاہد آفریدی نے بھی مہمانوں  کی میزوں پر جا کر ان سے فرداً فرداً معانقہ کیا۔