شدید بارشیں ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

شدید بارشیں ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،  گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  جمعہ  کے روز  اسلام آباد میں تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع  میں  مطلع ابر آلود رہنے  کی توقع ہے ۔چترال، دیر،سوات،  مانسہرہ،  شانگلہ،بونیر، کوہستان، ایبٹ آباد،ہری پور، میں تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  امکان ہے۔

پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  امکان ہے ۔ چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔پنجاب میں مری ، گلیات ،  راولپنڈی، اٹک، چکوال ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، میں   تیز ہواؤں آندھی   اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  امکان ہے۔ لاہور،قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، میں   تیز ہواؤں آندھی   اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  امکان ہے۔ فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب ، جھنگ، لیہ بھکر اور میانوالی میں   تیز ہواؤں آندھی   اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  امکان ہے۔

 چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع  میں موسم خشک  رہے گا۔سندھ کے ساحلی علاقوں میں   مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

 گلگت بلتستان اور کشمیر میں       تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا   امکان ہے ۔گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید  کہنا ہے کہ 22  اور23  ستمبر  کو  تیز موسلادھار بارش کے باعث  لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا  خدشہ ہے۔  22 سے 24  ستمبر کے دوران  تیز موسلادھار بارش   کے باعث مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان ،  چترال،  میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور  ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔