انتخابات کی تیاری کریں، الیکشن کمیشن نےصوبوں کوخط لکھ دیا

Election Commission of Pakistan, Chief Secretary, Provincial Election Commission, Pakistan, General Election, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریوں کا حکم دیدیا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔

خط میں الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ آئین کے تحت تمام انتظامی افسران الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں، چیف سیکرٹریز انتخابات کی تیاریوں میں الیکشن کمیشن کی معاونت کریں،ملک کے تمام اضلاع ڈپٹی کمشنرز کو ضلعی الیکشن کمیشن سے رابطے کی ہدایت دی جائے۔

 الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ پورے ملک میں انتخابات کے لئے انتظامی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے، حساس اور غیر حساس الیکشن میٹریل رکھنے کیلئے محفوظ اور مناسب جگہیں فراہم کی جائیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن میٹریل میں ریٹرننگ افسران کو فراہم کئے جانے والے ٹیبلیٹس کی حفاظت یقینی بنائی جائے، الیکشن میٹریل جن مقامات پر رکھا جائے وہاں بہترین سکیورٹی فراہم کی جائے۔